یونی سائیکل پر 68 کلو وزنی باربیل اٹھانے کا عالمی ریکارڈ
ایڈن برگ (نیٹ نیوز) ایک اسکاٹش ایتھلیٹ نے یونی سائیکل(ایک پہیے والی سائیکل) پر سوار ہو کر 68 کلو وزنی باربیل سر سے اوپر اٹھا کر گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ایڈن برگ سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جوش اولڈ نے کہا کہ یونی سائیکل پر سوار ہو کر بار بیل کے ذریعے سر سے اوپر سب سے زیادہ وزن اٹھانے کا آفیشل ریکارڈ اب ان کے نام ہے۔ جوش اولڈ، جو پیشہ ور یونی سائیکلسٹ اور ایک ٹی وی سیریز ننجا واریئر میں کوچ ہیں، انہوں نے خود کو کووڈ کی عالمی وباء کے دوران یہ سِکھایا کہ اپنی دونوں عادات یعنی ایک پہیے والی سائیکل چلانا اور ویٹ لفٹنگ کو کس طرح یکجا کیا جا سکتا ہے۔