بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ شہباز گل 6 اکتوبر کو عدالت طلب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کو طلب کر لیا۔ شہباز گل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کو جج مقرر کیا گیا ہے جبکہ سماعت میں شہباز گل عدالت سے غیر حاضر رہے اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اس مقدمے میں شہباز گل کو طلب کیا ہے اور انہیں 6 اکتوبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔پولیس نے شہباز گل کے خلاف چالان سیشن کورٹ میں پیش کر دیا جس پر ٹرائل کیلئے شہباز گل کی طلبی کا سمن جاری کیا گیا ہے۔