بری طرح ہار جائیں تو مجھے بھیجتے ہیں شان ٹیٹ‘سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ شان ٹیٹ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کیلئے آئے تو انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم بری طرح ہارتے ہیں تو یہ مجھے بھیجتے ہیں۔شان ٹیٹ کا پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا یہ جملہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو گیا اور اس پر میمز بنائی جا رہی ہیں۔شان ٹیٹ کے الفاظ سن کر پی سی بی نمائندہ نے مائیکرو فون کا سوئچ بند کردیااور باﺅلنگ کوچ سے کہا کہ شان ٹیٹ کیا آپ کی طبیعت ٹھیک ہے ۔ اس کامطلب یہ تھا کہ ان کا بیان بورڈ کیلئے مشکلات پیدا کر سکتاہے ۔