• news

پاکستان جونیئر لیگ کو اب ورلڈ جونیئر لیگ کا نام دینا ہے: رمیز راجہ


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستا ن کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ ہمارا  خاص اور اولین پروگرام ، پاکستان جونیئر لیگ کو اب ورلڈ جونیئر لیگ کا نام دینا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاتھ وے پروگرام کے معاہدے کی تقریب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور سپانسر ادارے کے نمائندے نے دستخط کیے۔ نوجوانوں کیلئے پروفیشنل پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتے ہیں، پاتھ وے پروگرام کے سو بچوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا۔ پاتھ وے پروگرام میرے دل کے قریب ہے، اس پروگرام کو ہم نے کامیاب بنانا ہے جس کیلئے سب کی مدد درکار ہے۔ہمیں تو ایج گروپ میں ایسا موقع کبھی نہیں ملا تھا، ڈگ آوٹ میں عظیم کھلاڑی ہوں گے ان سے سیکھیں، آپ کیلئے ہیرو بننے کا موقع ہے، خود کو پازیٹو رکھو۔

ای پیپر-دی نیشن