• news

پاکستان جونیئر لیگ کا حصہ بن کر  بہت خوش ہوں : حسن عیسیٰ خیل 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کے بیٹے حسن عیسٰی خیل بھی پاکستان جونیئرلیگ کا حصہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ والد  نے میرا نام ڈرافٹ میں ڈلوایا۔ اب  راولپنڈی ریڈرز کا حصہ ہوں ،  پی جے ایل کا حصہ بننے پر پر جوش ہوں ، یہ ایک اچھا پلیٹ فارم ہے ہمیں آگے آنے کا موقع ملے گا اور دیگر لیگز میں بھی کھیلنے کا موقع ملے گا۔ 

جب مجھے پتہ چلا کہ اس لیگ سے پیسے بھی ملیں گے تو میں نے تبھی سوچ لیا تھا کہ میں نے ان پیسوں کو اپنے لیے کرکٹ کے سامان پر خرچ کرنے ہیں جبکہ ون ٹو ون کوچنگ سیشن بھی لینے ہیں۔میں بیٹنگ آل راؤنڈر ہوں ، اننگز اوپن کرتا ہوں اور زیادہ تر میرا فوکس بیٹنگ پر ہی ہوتا ہے لیکن میں لیگ سپن بائولنگ میں بھی بڑی محنت کرتا ہوں، میں نے پہلے تو افغانستان میں کرکٹ کھیلی، سب کچھ وہاں ہی سیکھا لیکن اب میں دبئی اور شارجہ میں کرکٹ ٹریننگ کر رہا ہوں۔ میرے والد ہی میرے ہیرو اور مینٹور ہیں ، میں نے سب کچھ اپنے والد سے سیکھا ہے، وہ مجھے غلطیاں بتاتے ہیں، وہ مجھے کھیلتے ہو ئے دیکھتے ہیں اور پھر بتاتے ہیں کہ مجھے کیا کیا کرنا ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم میں کئی ایک اچھے لیگ سپنرز ہیں میں ان سے سیکھتا رہتا ہوں ، راشد خان سے بھی میں نے بہت ٹپس لی ہیں۔محنت کروں گا اور اچھا کھیلنے کی کوشش کروں گا، میری ضرورت ہوئی تو افغانستان کی ٹیم مجھے منتخب کر لے گی۔پی جے ایل کیلئے لاہور آنا اچھا لگ رہا ہے ہمارے لئے یہ لیگ اچھی ثابت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن