غوث بخش خان رئیسانی ہاکی سٹیڈیم کوئٹہ میں کوچز و امپائرز کیلئے ریفریشر ورکشاپ کا انعقاد
لاہور(سپورٹس رپورٹر) بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کوئٹہ میں کوچز و امپائرز کیلئے ریفریشر ورکشاپ ‘ ایف آئی ایچ کے ٹرینر راشد محمود بٹ نے تمام آفیشلز کو پروجیکٹر کی مدد سے ٹریننگ و لیکچر دیا۔ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید امین جبکہ اسسٹنٹ امپائر منیجر اصغر اعوان اور فرید انصاری بحیثیت اسسٹنٹ امپائر منیجر راشد بٹ کیساتھ معاونت کیلئے موجود تھے ۔