• news

وفاقی حکومت کرپٹ مافیا کی سرپرست بن چکی :اسلم بلوچ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںمعمولی کمی آٹے میں نمک کے برابر ہے دنیا بھر میں دو ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہے مگر پاکستان میں اب 12 روپے لیٹر کی کمی کرکے عوام کو لالی پاپ دیا گیا ہے پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 150روپے لیٹر سے کم ہو نی چاہئے پھر ہی جاکر مہنگائی میں کمی ہو سکتی ہے اور عوام کو ریلیف مل سکتا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت کرپٹ مافیا کی سرپرست بن چکی ہے وزیر اعظم سمیت 80 فیصد وزرا اور مشیر عدالتوں میں ملزم کی حیثیت سے پیش ہو تے ہیں ۔ پی ڈی ایم کی حکومت کو آئے ہوئے 5ماہ گزرے ہے اس 5ماہ میں مہنگائی بیروزگاری ،بجلی پٹرول گیس کی قیمتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو اہے ۔

ای پیپر-دی نیشن