• news

عمران خان ملکی آزادی و خودمختاری کی جدوجہد کررہے ہیں:رائے اشفاق احمد 


بھکھی(نامہ نگار)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و معروف قانون دان رائے اشفاق احمد کھرل نے کہا کہ آڈیو لیکس کے معاملہ میں پی ٹی آئی کو ذمہ دار قرار دینا مضحکہ خیز ہے حکومت اپنی صفوں میں ذمہ داروں کو تلاش کرے یہ سازش اپوزیشن نے نہیں کی بلکہ یہ حکومتی نااہلی کا شاخسانہ ہے جسے تسلیم کرتے ہوئے حکومت کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے ، اپنے ایک بیان میں رائے اشفاق احمد کھرل نے کہا کہ حکومت ہر بات کا الزام پی ٹی آئی پر لگانا وطیرہ بنائے ہوئے ہے عمران خان ملکی وقار کے تحفظ کے ضامن اور ملکی آزادی و خودمختاری کے دوام کی جدوجہد کررہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن