غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی :چوہدری مشتاق Q
کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنماوسابق ناظم چوہدری مشتاق احمد زیلدار نے کہا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کے نئے ٹیرف سے عوام میں تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے ایک طرف200 یونٹس تک کا ریٹ 18.95 روپے، 300 یونٹس کا ریٹ 22.15 اور 400 یونٹس کا ریٹ 25.53 روپے ہو گیا ہے جبکہ دوسری طرف گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ہر شخص اور ہر سیکٹر لوڈشیڈنگ سے متاثر ہے رہی سہی کسر بجلی کے ٹیرف میں ہوشربا اضافے نے پوری کردی ہے۔