عمران خان ہی ملکی معیشت بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں:منور اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ہی ملکی نظام موثر خطوط پر استوار کرنے اور معیشت بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب بھی (ن)لیگ اقتدار میں آئی ان کا خاندانی کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتا ہے جبکہ ملک کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میںدھکیل دیا جاتاہے، ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے لا کھڑا کرنیوالے موجودہ حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔