حضرت محمد ؐ کی ولادت با سعادت پر دنیامیں نورپھیلا:حافظ محمدقسیم
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس کے صوبائی صدر و مذہبی سکالر حافظ محمدقسیم شیخوپوری نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی ؐ کی ولادت با سعادت پر دنیامیں نورپھیل گیااور ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے،آپؐ نے دنیا پر چھائی جہالت کی تاریکیوں کو اپنی تعلیمات کی روشنی سے منور کیا ، نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیاآخرت کی بھلائیاں اور کامرانیاں حاصل کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیخوپورہ میں درس قرآن کریم کی ہفتہ وار نشست سے خطاب کرتے کیا، حافظ محمد قسیم شیخوپوری نے کہا کہ نبی کریم ؐ کو دنیا میں مبعوث فرمائے جانے سے قبل دنیا جہالت کے اندھیروں میں گھری ہوئی تھی ہر سو ظلمت کے سیاہ بادل چھائے تھے انسانیت کی تذلیل رواج بن چکی تھی بے کسوں کا کوئی پرسان حال نہ تھا نبی رحمتؐ نے اپنی تعلیمات سے بھٹکی ہوئی انسانیت کو سیدھا راستہ دکھایا اور ایسا انقلاب برپا کیا جس کی تاریخ انسانی میں دوسری کوئی مثال نہیں ملتی۔