• news

سیلاب زدہ علاقوں میں لاکھوں بچے حکومتی توجہ کے منتظر ہیں: افتخار مبارک


لاہور(لیڈی رپورٹر) بچوں کے حقوق کی تنظیم سرچ فار جسٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر افتخار مبارک نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مقیم لاکھوں بچے حکومتی توجہ کے منتظر ہیں اور انتہائی نامساعد حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیںجبکہ پنجاب میں سٹریٹ چلڈرن بھی لاتعداد بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں مگر کوئی حکومت انکے معاملے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار صحافیوں کے ساتھ ایک ڈائیلاگ میں کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن