سائفر گمشدگی‘ عمران کا بیان مضحکہ خیز نہیں تشویشناک ہے: حمزہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) سائفر گم ہونے پر عمران خان کے بیان پر حمزہ شہباز نے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کا سائفر گم ہونے کا بیان مضحکہ خیز ہی نہیں تشویشناک بھی ہے۔ توشہ خانے کی امانتوں میں خیانت کرنے والے سے اور کیا امید کی جا سکتی ہے۔ حساس دستاویزات پر سیاست کھیلنا عمران خان کا خاصا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر سازشی جال بنا گیا۔