• news

سائفر ‘آڈیولیکس کی تحقیقات، ایف آئی اے حکام ٹیم بنانے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سائفر کے بارے میں دوپارٹ میں ہونے والی آڈیولیکس کے حوالے سے تحقیقات کیلئے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم بنانے کے لیے سینئر افسران سر جوڑ کر بیٹھ گئے سائفر کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے سمیت ریکارڈ ایف آئی اے کو دے دیا گیا ایف آئی اے دو دنوں میں تحقیقات کرنے کے لئے باضابطہ کام شروع کر دے گی ایف آئی اے کی اعلی سطح کی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا ایف آئی اے کی اعلی سطح کی تحقیقاتی ٹیم بننے پر سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور اعظم خان کو بیانات ریکارڈ کرنے کے نوٹس جاری کر کے طلب کیا جائے گا اس سلسلے میں آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں اہم اقدامات متوقع ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن