• news

عمران بے نقاب ہو رہا‘ آرمی چیف کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا: فضل الرحمن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ عدم اعتماد سے اسمبلی کے اندر تبدیلی لانے سے اختلاف رکھتے تھے۔ عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے لوگوں کا ووٹ نہیں لیا۔ پورے ملک میں لوگ عمران خان کی کارکردگی سے مایوس تھے۔ عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا۔ آڈیو لیکس میں عمران خان کہہ رہا ہے کہ سائفر کو استعمال کرنا ہے۔ عمران خان ڈرامے کر رہا ہے وہ کھل کر بے نقاب ہو رہا ہے۔ عمران خان نے جوبائیڈن کے مقابلے میں ٹرمپ کو سپورٹ کیا تھا۔ بائیڈن کا عمران خان کو نہ ملنا اس کا ردعمل تھا۔ نئے آرمی چیف کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا۔ عمران خان کیخلاف سازش نہیں ہوئی اس کو لانے کیلئے سازش ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن