اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد کی میونسپل کمیٹی میں عوامی خدمت کچہری
صفدرآباد (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد نے میونسپل کمیٹی میں عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا ۔سبز منڈی کے دورہ میں ریٹ اور کوالٹی کو چیک کیا ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد سلیمان منشاء نے میونسپل کمیٹی میں ریونیو عملہ کے ہمراہ عوامی خدمت کچہری لگائی ۔اس موقع پر سائلین کے مسائل حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے ۔جبکہ سلیمان منشاء نے سبز منڈی صفدرآباد کا سرپرائز وزٹ کیا اور منڈی میں ہونے بولی ،ریٹوں اور سبزی فروٹ کی کوالٹی کو چیک کیا۔سلیمان منشاء نے عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کے کام کو بغیر کسی سفارش کے فوری حل کیا جائے ۔ فرد ،انتقال اور رجسٹری کے لئے عملہ ہر خاص و عام کے ساتھ نرمی سے پیش آئے ۔