سرائے مغل:ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
سرائے مغل(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے بھتہ خوری بھی شروع کر دی۔ڈکیتی میں لاکھوں لوٹ کر دھمکیاں دیکر لاکھوں روپے بھتہ وصول کر لیا ۔مظلوم خاندان کی پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاوں ہنجرائے خورد کے رہائشی امتیاز اختر کے گھر تین نامعلوم مسلح ڈاکو دیواریں پھلانگ کر گھس آئے اور آتے ہی اہل کانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا اور سیفوں کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے نقدی اور لاکھوں روپے کے پانچ تولہ سونے کے زیورات لوٹ لیے اور جاتی دفعہ امتیاز کی بوڑھی والدہ کے کانوں سے بالیاں بھی نوچ لیں اور کان زخمی کرکے فرار ہو گئے۔