• news

چونیاں : کھلی کچہری، اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل سن کر احکامات جاری کئے

چونیاں (نمائندہ نوائے وقت)  اے سی آفس چونیاں میں کھلی کچہری منعقد ہوئی۔ شہریوں کی کثیر تعداد میں سائل اپنے اپنے مسائل لے کر آئے.عوامی خدمت کھلی کچہری کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید نے کی ۔اس موقع پر لائنز ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران اور ان کا ماتحت ریونیو عملہ 3 بجے تک ایک چھت کے نیچے موجود رہا اور اس دوران تمام سہولیات درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء ، انتقالات کا اجراء ، رجسٹری، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا فوری اجراء اور ریونیو کے متعلق دیگر معاملات کے بارے میں سہولیات بروقت فراہم کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن