قصور : گردو نواح میں ڈکیتی کی مختلف وار داتیں، متعدد شہریوں کو لوٹ لیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصور کے گردو نواح میں ڈکیتی کی مختلف وار داتو ں میں ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا۔محمد شبیر نے پولیس کو اظلاع دی ہے کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نجی ہاؤسنگ سکیم کے قریب اس سے 35 ہزار روپے کی نودی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ہیں محمد اصغر نے پولیس کو اظلاع دی ہے کہ روڈے گاؤں رکھ والا علاقہ تھانہ صرائے مغل کے قریب تین مسلح ڈاکوؤ ں نے گن پوائنٹ پر اس کی موٹر سائیکل ، پرس جس میں نقدی اور دیگر قیمتی کاغذات تھے اور موبائل فون لوٹ لیا اس کے علاوہ متعدد راہ گیروں سے بھی تین موبائل فونز اور نودی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔ راؤف اشرف نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ منجر سٹا پ علاقہ تھانہ کھڈیاں کے مقام پر اس نے ATM سے رقم نکال کر باہر نکلا تھا کہ تین مسلح ڈاکو جو کہ ہنڈا پر سوار تھے آگئے اور انہوں نے گن پوائنٹ پر اس سے پانچ ہزار روپے کی نقدی، پرس اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔