• news

 عدالتی سیاسی معاشی نظام کو بدلنے کی اشد ضرورت ہے : جلیل شرقپوری

شرقپور شریف(نامہ نگار)مستعفی ہونے والے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات جو چل رہے ہیں اس میں عرصہ دراز سے سیاسی افراتفری کا سارا ماحول گرم ہے اور مریم بی بی کی بریت اسحاق ڈار کی واپسی اور عمران خان کے اوپر ناجائز مقدمات کا اندراج یہ ثابت کرتا ہے کہ ہمارا عدالتی سیاسی معاشی نظام جو ہے یہ سارے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے جس طرح عمران خان چار ہے ہیں اور قوم ان کے اوپر آس لگائے بیٹھی ہے اس لیے آس لگائے بیٹھی ہے کہ قوم اس نظام سے تنگ آ چکی ہے اگر اسحاق ڈار سچے تھے توبطور وزیرخزانہ ملک سے فرار کیوں ہوئے جواب نہیں دے سکتے تھے کیونکہ انہوں نے فراڈ کیے ہوئے تھیان فراڈ کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا عدالت سے فرار ہوئیاورحکومت کے ہوتے ہوئے فرار ہوگیا اور مریم بی کیخلاف جو مقدمات تھے نواز شریف بھی فرار ہوئے بیٹھے موجودہ وزیر اعظم نے فرار کروایا ایک سابقہ وزیراعظم کو افسوس کی بات ہے آج بھی ان کے حق میں تالیاں بجانے والے اور مٹھائیاں تقسیم کرنے والے موجود ہیں کراچی سے خیبر تک جو عمران خان کے نعرے پر اس کے ساتھ جمع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن