انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے:شازیہ فرید
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری سابق ایم این اے شازیہ فرید نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے دوسروں کے دکھ درد کم کرنے سے جو راحت ملتی ہے اسکو بیان کرنا مشکل ہے فلاح انسانیت میں مصروف عمل افراد تنظیمیں معاشرے کے لئے بہترین کردار ادا کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدوکی گو سائیاں میں برائے ایصال ثواب شیخ ظہور احمد ہاشمی مرحوم اور زیر نگرانی شیخ عثمان ظہور ہاشمی ایڈووکیٹ دو روزہ جنرل میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معائنہ کے لئے آنے والے تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں اور انکے فری ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔