• news

تھانہ مانانوالہ کی حدود میں وارداتیں باعث تشویش ہیں:عالمگیر تارڑایڈووکیٹ

مانانوالہ(نامہ نگار)ممبر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ،ایگزیکٹو ممبرڈسٹرکٹ بارشیخوپورہ نوجوان قانون دان چودھری محمد عالمگیر تارڑایڈووکیٹ نے تھانہ مانانوالہ کی حدود کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ لاگر اوردیگر درجنوں دیہات کے عوام غیر محفوظ ہوکررہ گئے ہیں،دن دہاڑے وارداتیں معمول بن چکی ہیں،مانانوالہ فاروق آباد روڈ براستہ لاگر تو بالکل غیر محفوظ ہوکر رہ گئی ہے،انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں  کے مقدمات بھی درج نہیں ہوتے ۔ چودھری محمد عالمگیر تارڑایڈووکیٹ نے دیگر وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ لاگر فاروق آباد روڈ پر ایک  طرف  پولیس ناکہ لگا ہوتا ہے تو تھوڑے فاصلے پر ناکہ لگا کر ڈاکو لوٹ مار کررہے ہوتے  ہیں۔ڈی پی او شیخوپورہ اور آرپی او ہی تھانہ مانانوالہ کی حدود میں  امن وامان کا نوٹس لیں ۔انہوں  نے  کہا کہ  اگر دونوں اعلیٰ افسر لاگر اور گردونواح میں مہینے میں ایک آدھ بارکھلی کچہری لگائیں تو اس سے عوام کے  دکھ درد کا پتہ چل جائے گا۔چودھری محمد عالمگیر تارڑایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر تھانہ مانانوالہ کی حدود میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام نہ کی گئی تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔انہوں نے چیف جسٹس ہائیکورٹ سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔  

ای پیپر-دی نیشن