• news

نبی اکرم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں: عصمت انصاری 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما لالہ عصمت انصاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ربیع الاول کو پیغام رحمت للعالمین ؓکے مہینے کے طور پر منایا جا رہا ہے،نبی اکرمؓ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امن، پیار اور رواداری حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام ہے اور اس عظیم پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم،امت مسلمہ اور مخیر حضرات خصوصی طور پر ربیع الاول کے مقدس مہینے میں سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کریں کیونکہ ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں وسیلاب سے متاثرہ افراد کو تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن