• news

اسحاق ڈار معاشی کے بارے پالیسیوں پر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں : اشرف بھٹی

لاہور(کامر س رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار معیشت کے حوالے سے پالیسیوں پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں۔ مطالبہ ہے کہ پالیسی ریٹ میں بھی کمی کی جائے تاکہ مقامی سطح پر سرمائے کی قلت ختم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں اضافہ خوش آئند ہے لیکن ابھی تک ڈالر جس سطح پر ہے ہماری معیشت اس کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں جس شرح سے کمی ہوئی ہے۔ اس کا فائدہ یہاں کے عوام کو بھی منتقل ہونا چاہیے۔ حکومت پٹرولیم پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز میں بھی کمی کرے تاکہ عوام کو مزید ریلیف مل سکے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ اسحاق ڈار کی معیشت پر گرفت ہے۔ انہیں چاہیے کہ معیشت سے جڑے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی روایت ڈالیں تاکہ حکومتی پالیسیوں کے 100 فیصد نتائج برآمد ہو سکیں۔ ٹیکسز نظام میں اصلاحات کیلئے فوری عملی اقدامات کئے جائیں اور ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں بھی کمی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن