• news

 چیئر مین بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کی قیادت میں وفد کی لیبر منسٹر سے ملاقات

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) چیئر مین ایگزیکٹو کونسل بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن رانا فرمان خاں کی قیادت میں بھٹہ مالکان کے وفد نے لیبر منسٹر پنجاب عنصر مجید نیازی کے ساتھ سر کٹ ہائوس میں خصوصی ملاقات کی ۔سینئر نائب صدر میاں فرمان، ملک افتخار احمد، رانا انوار خاں ، حاجی اکرم پٹواری، بلال ڈھلوں، رضوان رحمانی، انعام اللہ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔رانا فرمان خاں نے صوبائی وزیر لیبر کو بتایا کہ بھٹہ انڈسٹری اس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہے۔ انڈسٹری چلانے کیلئے کوئلہ دستیاب نہیں جبکہ سرکاری محکمہ جات انہیں لیبر ایکٹ اور دیگر قوانین کی آڑ میں ہراساں کرتے ہیں جس پر صوبائی وزیر لیبر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو ان کی اصل پہچان کروانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت مصروف عمل ہے۔ مزدور کو معیشت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ان کے بغیر انڈسٹری نہیں چل سکتی۔تاہم مزدوروں کے ساتھ ساتھ بھٹہ مالکان کے حقوق کا تحفظ بھی ان کی اولین ترجیح ہے ۔مالکان کو جو بھی مسائل درپیش ہیں وہ تحریری طور پر انہیں آگاہ کریں انہیں ہر ممکن کوشش کر کے حل کروایا جائے گا ۔ پنجاب میں 10ہزار سے زائد بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو حقوق دلانا حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن