ایکسپورٹ انڈسٹری کو دی گئی رعایتی انرجی ٹیرف فی الفور بحال کیا جائے:فاروق خاں
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئروائس کیپٹن فاروق خاں نے حکومت پر زوردیا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو دیا گیا رعایتی انرجی ٹیرف فی الفور بحال کیا جائے بصورت دیگر عوام کو روزگارمہیا کرنے اور ملک کےلئے قیمتی زرمبادلہ کمانے والی صنعتوں کا پہیہ رک جا ئےگا۔ا نہوں نے انڈسٹری کو رعایتی انر جی ٹیرف ختم کرنے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری کو ایک سال تک انر جی ٹیرف برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب یکدم پالیسی تبدیل کر کے انڈسٹری کی بقاکو خطر ے میں ڈال دیا ہے۔
APBUMA کے سینئروائس کیپٹن فاروق خاں نے کہا کہ اگر حکو مت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا توصنعت تجارت کا یہ شعبہ جو پہلے سے بحران کا شکار تھا بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد بالکل ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے مزید تباہ ہونے سے لاکھوں صنعتی ورکرز بے روز گار ہوجائینگے ۔