• news

 عمران خان کا امریکی سازش کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا:منیر قمر واہگہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ اور ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا ہے کہ کہ عمران خان کا امریکی سازش کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ہے عوام کو بے وقوف بنانے کا سارا کھیل عوام کے سامنے آ چکا ہے عوام اب اس مداری کے دھوکے میں نہیں آئیں گے عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا عمران خان کو سوائے مخالفین کی پگڑیاں اچھالنے اور گالم گلوچ کی سیاست کے کچھ نہیں آتا ، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس ملک چلانے کا ویژن نہیں اُن نے ملک کو بھی کھیل کا میدان سمجھ لیا ہے، عوام دوستی کا معیار عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کرنا ہے مگر پی ٹی آئی کو یہ توفیق حاصل نہیں ،انکی متاع فقط حصول اقتدار ہے جس کی خاطر یہ جمہوری اقدار بھی روندھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔

، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نہ تو لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور نہ ہی پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کی البتہ ملک کی معیشت اور خارجہ امور کو برباد کیا اور عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں جھونک دیا۔

ای پیپر-دی نیشن