• news

قرآن سنت سے متصادم قوانین کسی صورت قبول نہیں: ذکراللہ مجاہد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں قرآن سنت سے متصادم قوانین کسی صورت قبول نہیں۔ کلمہ کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں اسلامی اصولوں کی دھجیاں اڑانے والے قومی مجرم ہیں۔ ٹرانس جینڈر ایکٹ اسلامی معاشرے کیلئے زہر قاتل، سپورٹ کرنے والے لبرل اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔جماعت اسلامی اور دینی قوتیں اس اسلام مخالف ایکٹ کے خلا ف سیسہ پلائی دیوار کی گھڑی ہے۔اس بل کو کبھی منظور نہیں ہونے دیں گے۔ اسلامی شرعی عدالت کے حکم کے مطابق ٹرانس جینڈر ایکٹ میں ترامیم سے پہلے تمام مذاہبی پارٹیوں اور جید علماءکرام سے مشاورت کی جائے۔ جماعت اسلامی لاہور اسلام مخالف ٹرانس جیڈرایکٹ کے خلاف 7 اکتوبر بروز جمعہ کو مال روڈ پر سراج الحق کی قیادت بڑا احتجاج کریگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن