کابل میں ہزارہ کمیونٹی کی خواتین کا نسل کشی کے خلاف مظاہرہ
کابل (نیٹ نیوز) ترجمان اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کابل کے ایک کلاس روم پر خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 35 سے بڑھ گئی ہے۔ جبکہ اس حملے میں نشانہ بنائی گئی 50 شیعہ ہزارہ خواتین نے اپنی برادری کی نسل کشی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ یہ مہلک حملہ طالبان کی افغان عوام کے تحفظ میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کی امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے کہا کہ حملے میں جاں بحق شہریوں کی تازہ ترین تعداد کم از کم 35 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 82 افراد زخمی بھی ہیں۔
کابل، ہزارہ کمیونٹی