• news

دین کی ترویج کیلئے سنجیدہ جدوجہد کی ضرورت ہے: نبیرہ عندلیب 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ دین کی ترویج کیلئے جذباتی نہیں سنجیدہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ والدین بچوںکی اسلامی خطوط پر تربیت کرمعاشرے کااچھاشہری بنائیں۔معاشرے میں امن وسکون کیلئے ضروری ہے کہ تمام مسالک کااحترام کی جائے۔اسلام ایک ایسامذہب ہے جو سب سے زیادہ صبروتحمل اوربرداشت کادرس دیتاہے۔ حضور نبی کریم کی ولادت باسعادت پوری امت مسلمہ کیلئے باعث رحمت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے طیبہ نقوی (ناظمہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ برائے خواتین)پروفیسر اورنا ہاشمی اورڈاکٹرصائمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نبیرہ عندلیب نعیمی نے خواتین رہنما?ں کو ادارے کی تعلیمی اورفلاحی سرگرمیوں بارے تفصیل سے بتایا۔خواتین رہنمائوں نے 37ویں میلاد النبی کانفرنس کے کامیاب انعقادپر مبارک دیتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں تعلیم کے فروغ اورانسانی فلاح وبہبود کیلئے جامعہ نعیمیہ ،سراجیہ نعیمیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں ،جامعہ نعیمیہ جیسے ادارے تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت بھی کرتے ہیں۔اس موقع پر طیبہ نقوی نے کہاکہ امت مسلمہ کیلئے نبی کریم کے اسوہ حسنہ مشعل راہ ہے،ہمیں آپ کی زندگی کے پہلوئوں پرعمل پیرا ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن