• news

ملتان: پی آئی اے میں وی ایس ایس سکیم کے ذریعے نکالے گئے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ


ملتان (خبر نگار خصوصی) پی آئی اے میں وی ایس ایس سکیم کے ذریعے فارغ کیے گئے ملازمین کی طرف سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سکھر میں پریس کلب کے سامنے پر امن مظاہرے ہوئے۔ ملتان میں بھی رانا شاہد احمد نون، مہر قادر بخش لدھڑ، عرفان شیخ، سردار سجاد خان قندرانی اور دیگر نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں 1924 تجربہ کار اور کارآمد ملازمین کو پورے پاکستان سے  وی ایس ایس سکیم کے تحت ملازمین کے دوسرے شہروں کو تبادلے، بلا جواز شو کاز نوٹس، جعلی ایڈمن آرڈر اور دیگر اقسام کے ہتھکنڈوں سے ملازمین کو قبل از ریٹائرمنٹ وی ایس ایس لینے پر مجبور کیا گیا جس کا نتیجہ پی آئی اے کو ہونے والے ریکارڈ لاسز کی صورت میں آج قوم کے سامنے ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے اس فیصلے کو فوراً کالعدم قرار دے کر ان ملازمین کی بحالی کا حکم جاری کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن