• news

لودھراں: گھر میں گیس لیکج سے آتشزدگی، باپ بیٹا جاں بحق


لودھراں (خبر نگار، نمائندہ نوائے وقت، ڈسٹرکٹ رپورٹر) گیس لیکیج سے گھر میں آتشزدگی، باپ بیٹا جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق شہباز اور اس کا بیٹا اپنے گھر کمرے میں گیس کے چولہے کا وال کھلا چھوڑ کر سوگئے اور صبح اٹھ کر جیسے ہی شہباز نے ماچس کی تیلی  جلائی تو کمرے میں آگ بھڑک اٹھی اور دونوں باپ بیٹا آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمر شہباز کے گلے پر زخم کٹ کے نشان تھے جس بنیاد پر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں شفٹ کر دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید تفتیش شروع کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن