سرچ اینڈ سویپ آپریشنز،سی سی پی اوکامشکوک افراد، گاڑیوں کی چیکنگ کا حکم
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے شہر کے کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنزکئے ۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ تمام داخلی و خارجی پولیس پوسٹوں پر چیکنگ بڑھا کر حساس مقامات پر عارضی ناکوں کے ذریعے مشکوک افراد، گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے ۔پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوان سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں شامل ہیں ۔جس کا مقصد پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ اورکھلاڑیوں کی سکیورٹی یقینی بنانا ہے جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز شر پسند عناصر، اشتہاریوں، آرگنائزڈ کریمینلز کی سرکوبی کیلئے ہیں۔ مساجد، عبادت گاہوں، گرجا گھروں،غیر ملکی قونصلیٹس کے گرد و نواح بس ٹرمینلز،گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں، ریلوے سٹیشن، تعلیمی اداروں کے گردو نواح کی آبادیوں میں بھی سرچ آپریشنز کے دوران گھروں،کرایہ داروں، ہوٹلز، سرائے، گیسٹ ہاؤسز، دکانوں، گوداموں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے اور بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے شہریوں کے کوائف چیک کئے جا رہے ہیں۔ مشکوک افراد کی مکمل تصدیق کر کے عدم تصدیق پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔