• news

ون ویلرگروپ میں جھگڑا،صلح کیلئے بلا کرفائرنگ کرکے نوجوان قتل ،راہگیرزخمی

2
لاہور(نامہ نگار) شفیق آباد کے علاقے میں کچھ دن قبل موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے کے حوالے سے مشہور نوجوان شاہ نواز اور جہانزیب عرف شاپر میں لڑائی ہوئی تھی۔ جہانزیب عرف شاپر نے گزشتہ رات شاہ نواز صلح کرنے کیلئے اپنے پاس بلایا تھا۔ شاہ نواز جب ان کے پاس مالی پورہ کریم پارک پہنچا تو شاپر گروپ نے اندھا دھندفائرنگ کرناشروع کردی۔ فائرنگ کی زد میں آنے سے شاہ نواز کو 4 گولیاں لگیں جبکہ ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا ہے۔ شاہ نواز اور زخمی راہگیر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا،مگرشاہ نواز جانبرنہ ہوسکا۔ اطلاع ملنے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ علاوہ ازیں ایس پی سٹی ڈویثرن سرفراز ورک ڈی ایس پی شفیق اباد محمد خان بھٹی اور ایس ایچ او شفیق اباد ریحان جمال بھی موقع پرپہنچ گئے۔ ایس پی سٹی نے مقتول کے ورثا کو انصاف کی یقین دہائی کرائی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ شاہ نواز علاقے میں موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن