• news

پاکستان ٹیم میں میچ ونرز موجود‘سپورٹ کریں : رمیز راجہ 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک میچ ونر نہیں بلکہ کئی میچ ونرز ہیں، انہیں سپورٹ کریں ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔ ہارنا اب ہمارا آپشن نہیں ہے تاہم میں سب سے کہوں گا کہ ٹیم کے حوالے سے ہاتھ ہلکا رکھیں، ہم غلطیاں کریں گے، غلطیاں ہو رہی ہیں، ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں ہیں لیکن کرکٹ ٹیم خوشیاں دے رہی ہے۔ میرا خیال تھا کہ باہمی سیریز جس میں 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا رہے ہیں دلچسپی برقرار نہیں رہے گی لیکن دلچسپی آخری میچ تک بڑھی ہے۔سیریز میں دلچسپی نے دم نہیں توڑا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ سنسنی خیز میچز ہو رہے ہیں، میچز کا فیصلہ آخری آخری اوور میں ہو رہا ہے، ٹیم کا ٹیمپرا منٹ بہتر ہو رہا ہے اور لوگوں کا یقین بڑھ رہا ہے۔رمیز راجہ نے کہاہے کہ پاتھ وے پروگرام میرے ہی نہیں کھلاڑیوں کے والدین کے دلوں کے بھی قریب ہے ، اس لیے اس پروگرام سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ ہم نے پروفیشنل ماحول میں گریٹ پلیئرز بنانے ہیں، ہمارے ملک کے مالی حالات خراب ہیں، والدین تین چار ماہ کیلئے بچوں کو کھیل کیلئے نہیں بھیج سکتے، اس لیے ہمیں ان بچوں کیلئے کچھ کرنا ہے تاکہ ان کا کسی لحاظ سے کوئی نقصان نہ ہو ، اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کھلاڑیوں کیلئے مراعات لائے ہیں۔ کئی اہداف ہیں جنہیں حاصل کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن