بائولرز ‘بیٹرز معیار پر پورا نہیں اترے‘غلطیوں سے سیکھنا ہوگا: بابر اعظم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بائولرز‘بیٹرز معیار پر پورا نہیں اترے جس کی وجہ سے زیادہ رنز بن گئے ۔ اوپنرز کے جلد آئوٹ ہونے پر باقی بیٹرز پر دبائو آگیا جس کی وجہ سے رن ریٹ بڑھتا گیا ۔ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی ۔انگلینڈ نے اچھا کھیلا جس کی وجہ سے وہ میچ اور سیریز جیتنے کے حقدار تھے ۔ امید ہے کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور کارکردگی بہتر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ شارٹ پچ گیندوں پر کوئی مسئلہ نہیں ‘مختلف کنڈیشنز اور ماحول میں جاتے ہیں تو خود کو ایڈجسٹ کرلیتے ہیں ۔ آسٹریلیا میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے ‘کوشش ہوگی وہاں اچھی کرکٹ کھیلیں اور نتائج اچھے آئیں ۔ انگلش کپتان معین علی نے کہا کہ شاندار کھیل، ہم نے شروع سے ہی بہت اچھا کھیلا۔ بیٹرزنے بہت اچھا سکور بنایا اور میں نے سوچا کہ گیند گیلی ہونے کے باوجودباؤلنگ شاندار تھی۔ ٹاپ آرڈر باقی سب کو اعتماد دیتے ہیں۔سیریز جیتنے کیلئے دو میچز جیتنے ضروری تھے، واپس آنا اور انہیں جیتنا دیکھنا اچھا ہے۔ بس آپ سب کا شکریہ کہنا چاہتا ہوں، اور پی سی بی کا ہماری دیکھ بھال کیلئے بہت شکریہ ۔جیت کا کریڈ ٹ تمام لڑکوں کو دیتا ہوں ‘سب نے اچھا کھیل پیش کیا ۔ شائقین کا بھی شکریہ جنہوں نے تمام میچز کے دوران حوصلہ افزائی کی ۔ مین آف دی سیریزہیری بروک نے کہا کہ کامیابی کا راز سیدھا کھیلنا تھا ‘فیصلہ کرلیا تھا کہ ہر گیند کو اس کے میرٹ پر کھیلیں۔اس کیلئے نیٹ پر کافی مشق کی تھی ۔ مقصد میں کامیاب رہا اور سیریز جیتنے پر بہت زیادہ خوش ہیں۔ میں آف دی میچ ڈیوڈ میلا ن نے کہا کہ یہ میچ بھی فائنل کے طور پر دیکھا، اس لیے اسے دباؤ میں لانا اور بڑا سکور بنانا لاجواب تھا۔ ہم نے محسوس کیا کہ پہلے 12-14 اوورز اچھا کھیل رہے ہیں، پھر خوش قسمتی سے ہمارے بائولرز نے اچھی بائولنگ کی اور جلد وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ آسٹریلیا جانے کے منتظر ہیں ۔یہاں آنا بہت اچھا رہا، حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ۔