کرونا میں کمی ایک مریض جاں بحق بین لاقوامی ڈومیسٹک پروازوں میں ماسک کی پابندی ختم
اسلام آباد (خبر نگار‘ آئی این پی) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 371 کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.38 فیصد رہی اور کرونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کرونا وباء کے کیسز میں کمی کے بعد بین الاقوامی اور ڈومیسٹک فلائٹس میں ماسک کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ اب ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس کے دوران مسافروں کو فیس ماسک نہیں پہننا پڑے گا۔
کرونا