• news

استحقاق کمیٹی پنجاب اسمبلی کے رویہ سے دلبرداشتہ‘ ریلوے افسر نے استعفیٰ دے دیا

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کی جانب سے معطل کئے گئے گریڈ 19 کے ریلوے آفیسر نے نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ طارق لطیف نے اپنا استعفیٰ چئیرمین ریلوے کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے رویے پر دلبرداشتہ ہو کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ طارق لطیف نے کہا  2001ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے ریلوے جوائن کیا۔ 11 مارچ 2022ء  کو پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں فیصل آباد کے لطیف گجر کی تحریک پر مجھے طلب کیا گیا۔ استحقاق کمیٹی نے مجھے بدتمیز کہہ کر پکارا اور میرے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا۔ پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کی سفارش پر مجھے معطل کر دیا گیا ہے۔ میں ان حالات میں محکمہ ریلوے میں ملازمت نہیں کر سکتا۔
گریڈ 19

ای پیپر-دی نیشن