نصیر آباد: سیلاب سے تباہ گھر دیکھ کر 80 سالہ شخص دل کے دورہ سے انتقال کر گیا
نصیر آباد (نوائے وقت رپورٹ) نصیر آباد کے گاؤں عبداﷲ رند میں سیلاب کے باعث تباہ حال گھر دیکھ کر 80 سالہ بزرگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ہے۔ متوفی سیلاب متاثرین کے کیمپ میں مقیم تھا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ علاقے سے پانی نکلنے کے بعد اپنے تباہ حال گھر کو دیکھا تو بزرگ کو دورہ پڑ گیا۔
انتقال