• news

محاصرے تلاشی کی کاروائیاں جاری نوجوان شہید 15گرفتار

سرینگر ‘ جموں(اے پی پی)بھارت کے  غیرقانونی زیر تسلط  جموں  و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی میں آج ضلع شوپیاں میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ، پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے نوجوان نصیر احمد بٹ کو ضلع کے علاقے بسکوچن امام صاحب میں محاصرے اورتلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردیں۔بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط  جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے گزشتہ دو دنوں کے دوران ضلع ادھم پور سے کم از کم 15بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بسنت گڑھ سے گرفتار کیا گیا۔پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں مجاہد تنظیموں کے کا رکن قرار دیاہے۔
کشمیر

ای پیپر-دی نیشن