سید والا: بھائی سے جھگڑے پر 14 سالہ لڑکی نے مبینہ خودکشی کر لی
سید والا (نامہ نگار) سید والا میں 14 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ نواحی گائوں چک نمبر 12 کے قریب ڈھاری وربویاں کی رہائشی ثمینہ نے بھائی سے جھگڑا ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مقامی پویس مصروف تفتیش ہے۔ تاہم لڑکی کے پاس پستول کہاں سے آیا اور دیگر حالات کی وجہ سے لڑکی کی خودکشی کا واقعہ مشکوک ہے۔
خودکشی