فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان ایف آئی اے انکوائری ٹیم کے سامنے پیش
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان فارن فنڈنگ کیس کی ایف آئی اے انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔ وہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز پہنچے اور تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں باضابطہ شامل تفتیش ہوگئے۔ انکوائری ٹیم نے عاطف خان کو 20 نکاتی سوالنامہ دیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ان سوالات کا تحریری جواب داخل کریں۔ فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری ٹیم سے سوالنامہ وصول کرنے کے بعد عاطف خان واپس روانہ ہوگئے۔