• news

ڈی پی او حافظ آباد سمیت 5 پولیس افسر‘ 8 ریجنل ایکسائز ڈائریکٹر تبدیل 


لاہور؍ راولپنڈی (نامہ نگار+ اپنے سٹاف رپورٹرسے) سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب آصف بلال لودھی نے  پنجاب کے 8 ریجنل ڈائریکٹرز  اور آئی جی پنجاب 5 پولیس افسروں کی تقرری وتبادلیکے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فضاء  شاہ کو ڈائریکٹر ریجن سی لاہور،محمد سمیر کو ڈائریکٹر ریجن بی لاہور اور  قمرالحسن سجادکو ڈائریکٹر ریجن بی سے سیکرٹری آفس رپورٹ کرنے،نعمان خالد کو ڈائریکٹر ریجن اے لاہور اور ر ریجن ڈی کا اضافی چارج، تنویر عباس گوندل کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ پنجاب لاہور،محمد مشتاق کو ڈائریکٹر راولپنڈی ریجن، صوبیہ ملک ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرزپنجاب لاہور جبکہ شاہد علی کو ڈائریکٹر ساہیوال تعینات کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے  ڈی پی او حافظ آباد انور سعید طاہر کنگرہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین اور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نعیم عزیز کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے، حافظ عمران احمد کو ڈی ایس پی سی آر او لاہور، مجید اختر کو ایس ڈی پی او حضرو اٹک جبکہ آصف کمال کو ڈی ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی ساہیوال ریجن تعینات کر دیا  ہے۔ آر پی او بہاولپور صادق علی ڈوگر کی جگہ راؤ منیر احمد ضیاء کو آر پی او بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ صادق علی ڈوگر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن