• news

نیب ترامیم سے متعلق زیر التوا مقدمہ ، عمران خان نے مزید دستایزات جمع کرادیں


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم سے متعلق زیر التوا مقدمہ میں عمران خان نے مزید دستایزات جمع کروادیں ہیں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف درخواست زیر التوا  ہے تاہم اسی دوران انہیں نیب ترامیم کی وجہ سے متعدد نیب ریفرنس کوواپس کردیا گیادرخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 90 فیصد سے زیادہ ریفرنسز حالیہ ترامیم سے متاثر ہورہے ہیں لیکن ان کو ابھی تک واپس نہیں بھیجا گیا اسی طرح متعدد زیر التوا انکوئیریاں بھی انہیں ترامیم سے متاثر ہو رہی ہیں ان ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سابقہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز ، یوسف رضا گیلانی ، سینٹر سلیم مانڈی والا شامل ہیں جبکہ آصف علی زرداری نے بھی ترامیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے احتساب عدالت سیطویل التوا لیا ہے ۔یہ بات اہم ہے کہ 2018 سے 2021 کے درمیان نیب نے تحقیقات پرریفرنسز دائر کرنے کیلئے 18ارب سے زیادہ خرچ کئے اور ان ترامیم کے ذریعے ساری رقم ضائع ہو گئی اور اسی طرح اربوں روپے کے ریفرنسز بھی بے کار کر دیے گئے .درخواست کے ہمراہ ترامیم کی نئی فہرست بھی منسلک کی گئی ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ان تمام ترامیم کا جائزہ لے واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے یہ درخواست نیب کی خلاف زیر التوا مقدمہ میں دائر کی گئی ہے جس کی چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن