• news

ذاکر اہل بیت نوید عاشق بی اے کی نماز جنازہ آج گورنر ہائوس کے سامنے ادا کی جائیگی 


 لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سینئر نائب صدر علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے اعلان کے مطابق ذاکر اہل بیت نوید عاشق بی اے کی نماز جنازہ آج ساڑھے 12 بجے گورنر ہائوس کے سامنے ادا کی جائے گی اور جلوس کی شکل میں مومن پورہ قبرستان پہنچ کر تدفین کی جائے گی۔ اِس موقع پر آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ دیگر شیعہ جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ ذاکر اہل بیت نوید عاشق بی اے کو دوران مجلس فائرنگ سے شہید کرنا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کے بیگناہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن