• news

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرسماعت 


کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر  لاپتا شہری بلال سے متعلق ایس ایس پی سینٹرل اور عالم، سودیس، شیر محمد، قیوم خان کی بازیابی سے متعلق صوبائی اور وفاقی حکومت سے چھ ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

لاپتا افراد کی سے بازیابی سے متعلق خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیشی افسر تھانہ اجمیر نگری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔سندھ ہائیکورٹ میں 10 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتا افراد کی سے بازیابی سے متعلق خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر تھانہ اجمیر نگری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے لاپتا شہری بلال سے متعلق ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے پولیس، رینجرز اور دیگر کو لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے شہری بابر، ایاز، بلال، عطا اللہ کو بازیاب کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے عالم، سودیس، شیر محمد، قیوم خان کی بازیابی سے متعلق صوبائی اور وفاقی حکومت سے چھ ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ لاپتا شہری امتیاز اور عدیل گھر واپس آگئے۔ پولیس نے بازیاب ہونے والے شہریوں کی واپسی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ عدالت نے دو گمشدہ شہریوں کی گھر واپسی کے بعد کیسز نمٹا دیے۔

ای پیپر-دی نیشن