• news

کابل،تعلیمی مرکز خودکش دھماکہ میں جاں بحق طلبہ کی تعداد 43ہوگئی

کابل (اے پی پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل  میں  تعلیمی مرکز میں ہونے والے  خودکش بم دھماکے  میں ا   موات بڑھ کر 43 ہو گئیں   اور 83 افراد زخمی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن  نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے جمعہ کو کابل کے ایک محلے میں  خواتین کے سٹڈی ہال میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے  میں43 افراد جاں بحق  اور 83 زخمی ہوگئے  جس میں  لڑکیاں اور خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے اموات میں مزید اضافیکا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ تاحال کسی گروپ کی جانب سے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں  کی گئی ۔  دوسری جانب افغانستان کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ حملے  میں اب تک 25 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہو ئے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن