جبر کا موسم کب بدلے گا‘ ہم بدلیں گے تب بدلے گا: اعتزاز احسن
گجرات (نامہ نگار) سابق وزیر داخلہ بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جبر کا موسم کب بدلے گا، ہم بدلیں گے تب بدلے گا۔ اب ہر کسی کے ذمے ڈالنا کہ اس نے خرابی کی ہے‘ یہ اب پرانی بات ہو چکی ہے۔ اب خود کو بدلنا ہو گا۔ اگر ہم خود کو بدلیں گے تو حالات بھی بدلیں گے ۔ آج کے لئے میرا یہی جواب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد اعظم کے صاحبزادوں کی دعوت ولیمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اعتزاز احسن