سندھ ہائی کورٹ :نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی 7روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی 7روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کی تحقیقات کیخلاف حریم شاہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ حریم شاہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتی ہے۔ ایف آئی اے کو حریم شاہ کی گرفتاری سے روکا جائے۔ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس جاری کیا تھا۔ مذاق میں بنائی گئی ویڈیو پر معافی مانگ چکی ہوں۔ عدالت نے حریم شاہ نے 7 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حریم شاہ کو ایف آئی اے سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ایف آئی اے سے تعاون نہ کرنے پر زر ضمانت ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
حریم شاہ ضمانت منظور