• news

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج  نے مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا 

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فورسزنے مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا، رواں سال 100 فلسطینی اسرائیلی فورسز اور شہریوں کی بربریت کا نشانہ بنے، غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہید ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔فلسطین میں صیہونی فورسزکی بدترین کارروائیاں جاری ہیں، مغربی کنارے میں مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، رواں سال اسرائیلی فوجیوں کی بربریت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ۔غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال2015کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیلئے سب سے مہلک سال ثابت ہو رہا ہے، اکثریت کو صیہونی فورسز نے گولی مار کر شہید کیا جبکہ دیگرفلسطینی، مسلح اسرائیلی شہریوں کے ہاتھوں شہید ہوئے۔اعدادوشمارکے مطابق شہید ہونے والے ہر5 افراد میں سے ایک شہادت بچے کی ہے، نوجوان، راہگیر اور دیگر مظاہرین بھی شہدا کی اس فہرست میں شامل ہیں۔
2 فلسطینی شہید 

ای پیپر-دی نیشن